انتخابات جیتنے ایک اور دپلواما جیسا حملہ ہوسکتا ہے : راج ٹھاکرے

   

ممبئی 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹھان کوٹ اور پلواما دہشت گرد حملوں کو انتخابات سے جوڑتے ہوئے ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے آج کہا کہ انتخابات جیتنے کیلئے ایک اور دپلواما جیسا حملہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کے اس بیان کو فوجی جوانوں کی توہین قرار دیا کہ اگر رافیل طیارے ہوتے تو نتائج مختلف ہوتے ۔ راج ٹھاکرے پارٹی کے 13 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے پلواما سے قبل انٹلی جنس ایجنسیوں کے انتباہ کو نظر انداز کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پلواما میں ہمارے 40 جوان مارے گئے کیا ہم اب بھی سوال نہ کریں ؟ ۔ ڈسمبر میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بنکاک میں ملاقات کی تھی ۔ یہ کون بتائیگا کہ دونوں کے مابین کیا بات چیت ہوئی ؟ ۔ بالا کوٹ حملہ میں ہلاکتوں پر بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہ راج ٹھاکرے نے سوال کیا کہ کیا امیت شاہ بھی حملہ میں شامل طیارہ کے کو پائلٹ تھے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ رافیل طیارے ہوتے تو نتائج مختلف ہوتے خود ملک کے جوانوں کی توہین ہے ۔ انہوں نے بالا کوٹ حملہ میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے دعووں پر بھی سوال کیا ۔