سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانا ملک کی جمہوریت کیلئے خطرناک صورتحال ہے ۔انہوں نے کہا کہ نینشل کانفرنس اور پی ڈی پی انڈیا الائنس میں ہیں۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار آج اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے طاقتور ملکوں نے بھی نوٹس کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے کس طرح اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، اروند کجریوال اور دوسرے وزیر اعلیٰ کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاریاں اور اس طرح ایجنسیوں کو استعمال کرنا ملک کی جمہوریت کے لئے خطرناک صورتحال ہے ملک کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔عمر عبداللہ نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ اور الیکشن کمیشن ان چیزوں کو نظر انداز نہیں کرے گا اور الیکشن کے دوران اس طرح ایجنسیوں کے استعمال پر پابندی لگائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس انڈیا الائنس میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا والے ہمیں لڑوانا چاہتے ہیں۔