انتخابات سے قبل رقومات کی منتقلی، 70 لاکھ روپئے ضبط

   

حیدرآباد ۔ /10 اپریل (سیاست نیوز) انتخابات سے عین قبل ٹاسک فورس پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر منتقل کئے جانے والی لاکھوں روپئے ضبط کرلئے ۔ پولیس کے بموجب ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے 70 لاکھ 63 ہزار حوالے کی رقم منتقل کرنے والے 35 سالہ کے نریش ، 44 سالہ قاسم محمد رضا اور 43 سالہ حیدر رضا کو گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس ٹیم نے مذکورہ افراد کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اپنی موٹر سائیکل پر نقد رقم منتقل کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ غیرقانونی طور پر منتقل کئے جانے والی رقم حوالے کی تھی اور اسے مذکورہ افراد نریش نامی شخص کے حوالے کرنے والے تھے ۔ گرفتار افراد کو ضبط شدہ رقم کے ساتھ بیگم پیٹ پولیس کے حوالے کردیا۔