حیدرآباد 2 دسمبر ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں انتخابی ضوابطہ اخلاق کے بعد بھاری نقد رقم ، سونا اور شراب پولیس نے ضبط کیا جس کی تفصیلات کا پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 241.52 کروڑ نقد رقم ضبط کی گئی اور 241 ایف آئی آر درج کئے گئے ۔ 175.95 کروڑ مالیاتی قدر کا سونا چاندی ضبط کیا گیا اور 5 ایف آئی آر درج کئے گئے ۔ 13.36 کروڑ کی شراب ضبط کی گئی اور 11,195 ایف آئی آر درج کئے گئے ۔ 22.17 کروڑ روپئے مالیاتی منشیات ضبط کئے گئے اور 323 ایف آئی آر درج کئے گئے ۔ مفت تقسیم کی جانے والی 16.63 کروڑ روپئے مالیاتی اشیاء ضبط کی گئی اور 95 ایف آئی آر درج کئے گئے۔ن