حیدرآباد 2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ملک کی چار ریاستوں تلنگانہ ‘ مدھیہ پردیش ‘ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کل 3 ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان ہوگا ۔ سیاست ٹی وی کی جانب سے انتخابی نتائج کی صبح 9 بجے سے ناظرین کیلئے راست نشریات کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ تلنگانہ نتائج پر خاص توجہ دی جائے گی ۔ سیاست ٹی وی ہیتھ وے چیانل 111 پر دستیاب ہے ۔ اسی طرح یوٹیوب پر بھی نتائج کا راست مشاہدہ Youtube.com/@SiasatTV پر کیا جاسکتا ہے ۔ علاوہ ازیں ناظرین مائی سیاست ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرکے نشریات کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ معروف میڈیا ماہرین اور سیاسی تجزیہ نگار ان نتائج پر رائے دینے اور روشنی ڈالنے دستیاب رہیں گے ۔ ناظرین کو انتخابی نتائج کے اثرات اور مکمل تفصیلات سے واقفیت حاصل کرنے میں یہ نشریات معاون ثابت ہونگی ۔ عوام مشاہدہ کرسکتے ہیں۔