انتخابی بانڈس مقدمہ : سپریم کورٹ میں 10 اپریل کو سماعت

   

نئی دہلی 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج عبوری حکم التواء انتخابی بانڈس اسکیم پر جاری کرنے سے انکار کردیا اور درخواست گذار این جی او سے خواہش کی کہ وہ اِس کیلئے مناسب درخواست پیش کرے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرقیادت بنچ نے کہاکہ اِس معاملے پر سماعت موخر کردی گئی ہے چنانچہ 10 اپریل کو اِس کی سماعت کی جائے گی۔ قانون داں پرشانت بھوشن نے این جی او اسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس کی پیروی کی اور الزام عائد کیاکہ کروڑوں روپئے اِس مقدمہ کے اہم فریقین کو دیئے گئے ہیں اور 95 فیصد انتخابی بانڈس برسر اقتدار پارٹی کو دیئے جارہے ہیں۔

نشی کانت سنگھ بی جے پی میں شامل
نئی دہلی5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) منی پور کے سنگائی اخبار گروپ کے پبلیشر نشی کانت سنگھ نے جمعہ کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنیت حاصل کی۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے مسٹر سنگھ کو رکنیت کی پرچی سونپی اور شال پہنایا۔ اس موقع پر مسٹر جیٹلی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں شمال مشرق کے لوگ بڑی تعداد میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا پس منظر سے ہوں۔مسٹر سنگھ کا پارٹی میں شامل ہونا اسی عمل کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر سنگھ سیاست میں نہیں تھے لیکن وہ ریاست کی ایک اہم شخصیت ہیں اور انگریزی اور منی پوری زبان میں مقبول اخبار سنگائی ایکسپریس شائع کرتے ہیں۔