انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، اطلاع کیلئے ہیلپ لائن قائم

   

سری نگر: سری نگر پولیس نے لوگوں کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کیلئے ایک رابطہ لائن قائم کی ہے ۔پولیس نے یہ اقدام الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کی تعمیل میں اٹھایا ہے ۔سری نگر پولیس نے آج ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کی تعمیل میں سری نگر پولیس نے 9596222551 موبائل فون نمبرکوخصوصی طورپر عوام کواستعمال کرنے کی ہدایت کی ۔