حضورآباد میں شفاف انتخاب کیلئے احتیاطی اقدامات : پولیس کمشنر
کریم نگر :پولیس کمشنر وی ستیا نارائنا نے کہا کہ پولیس کا محکمہ ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہے تاکہ پرامن ماحول میں حضورآباد ضمنی انتخاب منعقد کرانے کی کوششوں کا حصہ بن سکے۔ ہم ایسے کاموں کو روکنے کیلئے سخت کارروائی کریں گے ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ ، جس نے پہلے ہی حضورآباد ضمنی الیکشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے کئی احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں ، کمشنر نے کہا کہ اس سے مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔ کئی چھاپوں کے دوران جومنگل کی صبح سے شام تک جاری رہے ، موٹر سائیکل پر سوار افراد کو حلقے کے مختلف حصوں میں تلاش کیا گیا اور (10.40) دس لاکھ چالیس ہزار روپے ضبط کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ، حضورآباد میں ایک کار سے 50 ساڑیاں اور 40 شرٹس جن کی مالیت (2.21) دو لاکھ ایکس ہزار روپے ہے اور جمی کنٹا میں مزید 27 ساڑیاں ضبط کی گئیں۔ رامچندرم نامی شخص کے خلاف انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الیکشن کے دوران اشیاء کی تفصیلات کے مطابق ضبط شدہ رقم ، مقدمات۔ کی تفصیلات اس مہینے میں (منگل) تک جملہ (38،72،310) اڑتیس لاکھ باحتر ہزار تین سو دس روپے کی نقدی ، (560.86) پانچ سو ساٹھ اشاریہ چھیاسی لیٹر شراب جسکی کی قیمت (3،25،302) تین لاکھ پچیس ہزار تین سو دو روپے ہے۔ اور ، 935 گرام گانجہ جس کی قیمت 5000 روپے ہے۔ اور (3414) جیلیٹن اسٹیکس کی مالیت (40000) چالیس ہزار چالیس روپے ہے ، اور(2164) ڈیٹونیٹرز اور 1500 میٹر کا کارڈ وائر ضبط کیے گئے ( 52) کیسز میں 391 افراد کو بئینڈ اور کردیا گیا۔جبکہ (74) ہتھیار مختلف پولیس تھانوں میں جمع کیے گئے ، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے واقعات میں 06 مقدمات درج کیے گئے۔ اور (1.50) ایک لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کا 30 گرام کا سونا ضبط کیا گیا۔ جملہ تمام مذکورہ ضبط شدہ کی قیمت طے ہے۔ (4613652)چھیالیس لاکھ تیرا ہزار چھ سو باون روپے ہے۔