انتقال

   


حیدرآباد۔ 2 اپریل (راست) جناب سید نذیر حسین ولد محمد علی متوطن عالم پور محبوب نگر ، ریٹائرڈلائبریرین انوار العلوم کالج ،ملے پلی کا 78 سال کی عمر میں 31 مارچ کو حیات نگر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم اپریل منگل کو بعد نماز فجر حیات بخشی بیگم مسجد حیات نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ حمیدہ بیگم ریٹائرڈ ٹیچر منہاج الشرقیہ وسطانیہ اسکول ، ایک دختر اور پانچ فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9866135805 پرحاصل کی جاسکتی ہیں۔

٭٭ مولانا میر قطب الدین علی چشتی مہتمم جامعہ انوار الہدیٰ ،کشن باغ کا بعمر 90برس 2؍ اپریل بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد احاطہ جامعہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی جامعہ کے احاطہ میں ہی عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میںچار فرزندان مولانا حافظ محمد نصیر الدین علی، مولانا نظام الدین ،مولانا نور الدین علی ، مولانا مفتی معراج الدین ابرار اور تین صاحبزادیاںشامل ہیں۔

٭٭ جناب میر احمد علی خاں ولد جناب میر محمد علی خاں مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بالا پور میں یکم اپریل کو ادا کی گئی اور تدفین سنتوش نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703858243 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم مسجد بالا پور میں بروز جمعرات کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔۔

٭٭ جناب محمد افضل حسین ولد ڈاکٹر محمد حسین مرحوم جہاں نما حال مقیم دبئی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم اپریل کو جامع مسجد جہاں نما میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین روشن جھرہ قبرستان جہاں نمالانسرز میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 3 اپریل کو بعد نماز عصر جامع مسجد جہاں نما میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، ایک فرزند اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7569947990 ۔ 9908613879 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج سید قاسم المعروف بابو ولد جناب سید نبی سابق سرپنچ آغا پلی حال مقیم حسن آباد سنتوش نگر کا چہارشنبہ 2 اپریل کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 3 اپریل کو بعد نماز فجر جامع مسجد حسن آباد سنتوش نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان موضع آغا پلی ضلع رنگاریڈی میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں والدہ کے علاوہ دو فرزندان و تین دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 7288852880 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد اقبال احمد ، کنٹراکٹر ، عطاپورولد جناب محمد محمود میاں مرحوم ، ساکن کشن باغ بہادر پورہ کا مختصر علالت کے بعد یکم اپریل 2025 ء بروز منگل رات 10 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3 اپریل 2025 ء بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ ، کشن باغ چوراہا میں مقرر ہے۔ تدفین قبرستان عرش محل،کشن باغ 9 نمبر روڈ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند اور 8 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 4 اپریل بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ،کشن باغ چوراہا میں مقرر ہے۔