حیدرآباد۔ 14 جنوری (راست) جناب سید جلیل احمد ایڈوکیٹ ولد جناب سید یوسف کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ میسکو کے رکن کے علاوہ آل انڈیا تعمیر ملت کے صدر تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ 15 جنوری 2026ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد بقیع روڈ نمبر 12، بنجارہ ہلز میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت راجو قتالؒ، مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔
٭٭ جناب محمد عبدالقیوم عابد کا 14 جنوری 2026کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بقیع ، بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 پر ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 16 جنوری جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد بقیع ، بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9701722929 پر ربط کریں۔