انتقال

   

نئی دہلی 24 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی راجستھان یونٹ کے صدر مدن لال سائنی کا آج دہلی کے ایمس میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 75 سال تھی ۔ انہیں ہفتے کو دواخانہ منتقل کیا گیا تھا تاہم آج انتقال ہوگیا ۔
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( راست ) : یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ اپنے زمانے کے مشہور و مقبول ادیب ، افسانہ نگار ، صحافی و شاعر جناب محمد اکرام الدین جاوید ولد جناب مفتی شفیع الدین مرحوم کا 23 جون اتوار شام 7 بجے انتقال ہوگیا ۔ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے ۔ ان کی عمر 84 برس تھی ۔ نماز جنازہ منگل 25 جون کو بعد نماز ظہر ، مسجد دیوڑھی دلہے خاں نواب ، چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان درگاہ حضرت اجالے شاہ صاحبؒ قبلہ میں عمل میں آئے گی ۔ جناب اکرام جاوید کی نگارشات پچھلی زائد نصف صدی سے موقر جرائد و اخبارات میں شائع ہوتی رہی اور آل انڈیا ریڈیو سے بھی نشر ہو کر مقبول و خاص ہوتی رہی ۔ وہ 1935 میں مرد خیز ترین سرخ سرزمین ، موضع کوہیر ضلع میدک کے ایک مشہور و معزز زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کے افسانوی تحریروں میں آورد کی بہ نسبت آمد ہی آمد کا واضح احساس ہوتا تھا اور ان کے افسانوں میں زندگی کی تلخ حقیقت سامنے آتی تھی یہی انفرادیت ان کی پہچان تھی ۔ وہ ساوتھ انڈیا اردو اکیڈیمی کے اعزازی سکریٹری کی حیثیت سے وابستہ رہتے ہوئے اردو کاز و اردو زبان کے لیے اپنی گراں قدر خدمات پیش کئے ۔ وہ تقریبا ساٹھ برس محکمہ پوسٹ اور ٹیلی گراف سے بھی وابستہ رہے ۔ مرحوم ، ڈاکٹر محمد فرید الدین لندن کے حقیقی بڑے بھائی ، جناب ولی تنویر کے تایازاد بھائی اور ڈاکٹر غلام عباس احمد ماہر امراض جلد کے بہنوائی ہوتے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966936710 ۔ 9849384748 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عظیم النساء بیگم زوجہ جناب عزیز الدین موظف ملازم بی ایچ ای ایل کا بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد روضتہ الحدیث نزد رین بازار چمن میں آج بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسجد روضتہ الحدیث رین بازار چمن میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، جناب محمد ابراہیم شریف اسپیشل آفیسر ٹرائبل ویلفیر کی دختر تھیں ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد روضتہ الحدیث میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247747830 ۔ 9394054201 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد محمود ولد جناب محمد عبدالکریم مرحوم ساکن شاہین نگر کا آج صبح دواخانہ عثمانیہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر دبیر پورہ کالی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین دبیر پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7095227963 ۔ 6281670522 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد حبیب الدین ولد جناب محمد حسن الدین مرحوم کا بروز اتوار 23 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد فاروق اعظم ؓ ، جوہری گلی بازار کوکہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حمدو میاں دریچہ بواہیر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 25 جون کو 4-30 بجے شام مسجد بلند بازار کوکہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391703642 ۔ 8686426005 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد عبدالعلیم ولد جناب محمد عبدالکریم مرحوم ریٹائرڈ سب رجسٹرار شاد نگر متوطن ضلع کاماریڈی کا 23 جون اتوار صبح خانگی ہاسپٹل نامپلی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب ٹین پوش مسجد ریڈ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین اے بیٹری لائن قبرستان شانتی نگر میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب ایم اے نعیم سابق ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی کے چھوٹے بھائی اور افسانہ نگار رحیم انور ، ایم اے عظیم اور محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ سیاست کے بڑے بھائی اور ایم اے سلیم سینئیر اسسٹنٹ تلنگانہ وقف بورڈ کے بہنوائی ہوتے ہیں ۔ فاتحہ سیوم 25 جون بروز منگل بعد نماز عصر مسجد ٹین پوش لال ٹیکری میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9490300499 ۔ 9618217251 پر ربط کریں ۔۔