جائیدادوں کا حصول اور انہدامی کارروائی کا عنقریب آغاز
حیدرآباد۔یکم۔ ستمبر (سیاست نیوز ) انجن باؤلی چوراہا سے بندلہ گوڑہ ‘شاستری پورم براہ وٹے پلی ‘ ورم گڈہ جانے والی سڑک پر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے سڑک کی توسیع کے نشانات لگانے کے عمل کو مکمل کرلیا گیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے آئندہ ماہ کے اوائل سے ہی ان جائیدادوں کے حصول اور انہدام کی کاروائیوں کا آغاز کیا جائے گا۔بندلہ گوڑہ شاستری پورم کے علاوہ ورم گڈہ میں جاری انہدامی کاروائیوں اور جائیدادوں کے حصول کے عمل میں تیزی لانے کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں بلدی عہدیدارو ںنے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے دی گئی منظوری کے باوجود طویل مدت تک ان کا موں کا آغاز نہیںکیا گیا تھا لیکن اب جبکہ شاستری پورم‘ ورم گڈہ اور بندلہ گوڑہ کی سڑک پر انہدامی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے تو ایسی صورت میں بلدیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ انجن باؤلی سے وٹے پلی جانے والی سڑک پر بھی دوسری جانب سے جائیدادوں کے حصول اور انہدامی کاروائی کا آغاز کیا جائے تاکہ سڑک کی توسیع کے عمل کو جلد سے جلد مکمل کیا جاسکے۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران کافی تیزی کے ساتھ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کی نگرانی پر اس مصروف ترین سڑک پر متاثر ہونے والی جائیدادوں پر نشان لگائے جاچکے ہیں۔M