حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : جے این ٹی یو نے انجینئرنگ اور فارمیسی کے سال آخر طلبہ کو اپنے آبائی مقامات کے قریب امتحانات تحریر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ طلبہ کو ہی امتحانی مراکز کا انتخاب کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ کورونا بحران کے بعد انجینئرنگ کے فائینل ایر طلبہ کو یہ سہولت دی گئی تھی ۔ اس سال بھی ماضی کے روایت کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کے امتحانی شعبہ نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ جے این ٹی یو کے مسلمہ تین کالجس کا انتخاب کرتے ہوئے 19 جون تک اس کی اطلاع دیں ۔ اگر طلبہ کی جانب سے کالجس کا انتخاب نہیں کیا گیا تو وہ جس کالج میں زیر تعلیم ہیں وہی امتحانی سنٹر الاٹ کیا جائیگا ۔ ن