حیدرآباد۔ 19 ستمبر (سیاست نیوز) اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے اسٹیٹ سکریٹری پروین ریڈی نے عثمانیہ، جے این ٹی یو، کاکتیہ اور مہاتما گاندھی یونیورسٹیوں میں انجینئرنگ کالج فیس میں کئے گئے اضافہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فیس میں اضافہ سے غریب اور کم آمدنی والے اوسط طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ بری طرح متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر زائد فیس وصول کی گئی تو میرٹ طلبہ معیاری تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ فیس میں اضافہ سے دستبرداری اختیار نہ کی گئی تو اے بی وی پی تمام یونیورسٹیوں میں احتجاج منظم کرے گی۔