حیدرآباد۔/2ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاست میں انجینئرنگ کالجس کو مسلمہ حیثیت کے عمل میں تاخیر کی وجہ انجینئرنگ کونسلنگ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی لائی گئی ۔ ریاست میں ایمسٹ کونسلنگ کا 30 اگسٹ سے آغاز ہوگیا ہے۔ فی الحال سلاٹ بکنگ جاری ہے ۔ ویب آپشن کے عمل کو ملتوی کیا گیا ہے۔ جاریہ ماہ 11 تا16 ستمبر ویب آپشن کی گنجائش ہے۔ 18 ستمبر کو انجینئرنگ کے پہلے مرحلہ کی نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ پہلے جاری شیڈول کے مطابق 4 ستمبر کو ویب آپشن شروع ہوکر 13 ستمبر کو ختم ہورہا تھا جبکہ اسنادات کی جانچ کا عمل جوں کا توں رہے گا۔ انجینئرنگ کالجس کو مسلمہ حیثیت ملنے میں تاخیر کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ پرائیویٹ انجینئرنگ کالجس اسوسی ایشن نے کونسلنگ شیڈول کو ملتوی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا تھا جس کا جائزہ لینے کے بعد آج یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔N