انجینئرنگ کے لیے یونی گیج اہلیتی امتحان ،حیدرآباد کے بشمول 140 شہروں میں امتحانی مراکز

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : انجینئرنگ کورسز بی ٹیک اور بی ای میں داخلے کیلئے 21 یونیورسٹیوں اور 180 سے زائد تعلیمی اداروں میں’ یونی گیج ‘ امتحان کو مسلمہ اہلیتی امتحان تصور کیا جاتا ہے جو کہ کامیڈک یوجیٹ اینڈ یونی گیج کے نام سے مشہور ہے اور یہ 4 سال قبل تمام خانگی یونیورسٹیوں اور انجینئرنگ کالجوں میں داخلے کیلئے تیار کردہ اہلیتی امتحان ہے جس نے کم عرصے میں ہندوستان میں JEE کے بعد دوسرا بڑا اہلیتی امتحان کی حیثیت حاصل کرلیا ہے اور اب تعلیمی سال 2019-20 کیلئے یہ امتحان ہندوستان کے 140 شہروں میں 12 مئی کو منعقد ہورہا ہے ۔ یہاں حیدرآباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک فاونڈیشن کے سی ای او پی مرلی دھر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ سے 20 ہزار سے زیادہ طلبہ امتحان میں شرکت کرنے والے ہیں جب کہ ہندوستان بھر میں 140 شہروں میں 400 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ امتحان میں شرکت کیلئے 10+2 یا اس کے مماثل کامیاب طلبہ اہل ہوں گے جبکہ درخواست داخل کرنے اور امتحان لکھنے کے لیے صرف آن لائن سہولت ہی ہے ۔ 19 اپریل تک آن لائن درخواست داخل کی جاسکتی ہے ۔ تفصیلات کیلئے unigauge.com اور comedt.org ملاحظہ کریں ۔۔