انجینئر رشید کو حراستی پیرول

   

نئی دہلی : /22 جولائی (ایجنسیز) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے منگل کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت کیلئے جیل میں بند لوک سبھا ایم پی انجینئر رشید کو حراستی پیرول دے دیا ۔ /24 جولائی سے /4 اگست تک حراستی پیرول منظو رکیا گیا ہے ۔ ایم پی رشید 2017 ء کے دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت این آئی اے کے ذریعہ گرفتار ہونے کے بعد 2019 ء سے تہاڑ جیل میں بند ہیں ۔