اندرانوئی کی امیزون بورڈ آف ڈائرکٹرس میں شمولیت

,

   

واشنگٹن ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پیپسی کو کی سابق سی ای او اندرانوئی جو ہندوستانی نژاد ہیں، کو امیزون بورڈ آف ڈائرکٹرس میں شامل کیا گیا ہے۔ گذشتہ سال انہوں نے پیپسی کو کی سی ای او عہدہ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی، امیزون بورڈ آف ڈائرکٹرس کے پیانل میں پہلی ہندوستانی خاتون ڈائرکٹر بن گئی ہیں جبکہ جاریہ ماہ کے اوائل میں اسٹار بکس ایگزیکیٹیو روزالنڈ بریور نے بھی امیزون بورڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دریں اثناء امیزون نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے روزالنڈ بریور اور اندرانوئی کی بورڈ آف ڈائرکٹرس میں شمولیت پر اظہارمسرت کرتے ہوئے ان دونوں کا خیرمقدم کیا۔ یاد رہے کہ اندرانوئی آڈٹ کمیٹی کی رکن ہوں گی۔ پیپسی کو میں انہوں نے اکٹوبر 2006ء سے اکٹوبر 2018ء تک خدمات انجام دیں۔