حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) معین آباد پولیس نے 20 دن میں دو شادیاں کرنے والے ایک شاطر شخص کو تلاش کررہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرلی نامی شخص کے خلاف اس کی پہلی بیوی لاونیا نے شکایت کی جو مفرور بتایا گیا ہے۔ مرلی معین آباد پولیس حدود کے چنا منگلارم علاقہ کا ساکن ہے جس نے گزشتہ سال نومبر میں لاونیا سے شادی کی اور اس شادی کے اندرون 20 دن ایک اور لڑکی سے شادی کرلیا۔ تاہم اس شادی کا انکشاف لاونیا کو گزشتہ چند روز قبل ہوا۔ دونوں بیویوں کے راز کو ایک دوسرے سے چھپانے میں مرلی زیادہ دن کامیاب نہیں رہا۔ جیسے ہی لاونیا کو اس بات کا علم ہوا اس نے مرلی سے دوسری شادی کے متعلق دریافت کیا۔ اس بات پر دونوں میں جھگڑے شروع ہوگئے اور مرلی پہلی بیوی لاونیا کو ہراساں کرنے لگا جس پر خاتون نے شکایت درج کرائی۔ پولیس معین آباد مصروف تحقیقات ہے۔ ع