ورثاء کو فی کس 5لاکھ معاوضہ کا اعلان‘13افراد کو بچالیا گیا
اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں رام نومی کے موقع پر مندر کی باولی کی دیوار گرنے سے باولی میں 25 سے زیادہ افراد گر گئے ۔اس حادثہ میں تاحال13افراد کی موت ہوچکی ہے جن میں بیشتر خواتین بتائی جارہی ہیں جبکہ 13افراد کو بچالیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اندور میں رام نومی کے موقع پر بیلیشور مہادیو جھولے لال مندر میںبڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔ رام نومی کی پوجا کے دوران مندر کے اندر واقع باؤڑی دھنس جانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اب تک 13 نعشیں باہر نکالی جا چکی ہیں۔ مہلوکین کے ورثاء کے لیے فی کس5 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں واقعہ کے تعلق سے مجسٹریٹ تحقیقات کا حکم بھی دیا گیاہے۔