جدہ میں جلسہ یوم القرآن و تقسیم اسناد کا انعقاد ، امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد و مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی کا خطاب
جدہ۔18 مارچ ۔ ( ذریعہ میل ) رسول اللہ ﷺ کی اس اُمت کا خاصہ ہے کہ اس اُمت کو بہترین اُمت اور اُمت مرحومہ جیسے القابات سے یاد کیاگیااور یہ شان اسی اُمت مسلمہ کو حاصل ہے، ان خیالات کااظہار مفکراسلام حضرت علامہ مفتی خلیل احمدامیر جامعہ،جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن نے بزم طلباء قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ سعودی عرب کی جانب سے دربار ہال، شاداب ریسٹورنٹ،عزیزیہ جدہ میں بعدنماز تراویح منعقدہ جلسہ یوم القرآن و تقسیم اسناد سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اُمت مسلمہ اپنے فرائض منصبی کوسمجھے اور انسانیت کی ہدایت ،فلاح و بہبودکے لئے نبوی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہر سطح پر ممکنہ اقدامات انجام دیں۔ مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی نے مدرسہ دارالعلم،ملحقہ جامعہ نظامیہ جدہ کی جانب سے منعقدہ قراء ت امام عاصم کوفی ؒ میں شریک اور کامیاب طلباء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کو تجوید کے ساتھ پڑھنا لازم ہے، انہوں نے امثال کثیرہ کے ذریعہ سامعین کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بغیر تجوید کے قرآن خوانی سے جہاں الفاظ ومعانی میں فرق ہوسکتا ہے وہیں بعض صورتوں میں نوبت کفرتک پہنچ جاتی ہے۔ مولاناحافظ سید شاہ قادرمحی الدین قادری الموسوی الجیلانی مجتبی پاشاہ ، مولانا حافظ خواجہ فیض الدین نقشبندی بانی و ناظم دارالعلوم عربیہ محبوب نگرللبنات نے بھی قرآن اور صاحبِ قرآن کی عظمت پر بہترین انداز میں خطابات سے سامعین کو محظوظ کیا۔ قبل ازیں مفکراسلام حضرت علامہ مفتی خلیل احمد کو امیر جامعہ اور مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی کو نائب شیخ الجامعہ نامزدکئے جانے ونیز بزم کے مختلف پروگرامس میں خطابات کے ذریعہ تعاون عمل پیش کرنے پر مولاناحافظ سید شاہ قادرمحی الدین قادری الموسوی الجیلانی مجتبیٰپاشاہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ مولاناحافظ خواجہ فیض الدین نقشبندی کی علمی، اصلاحی، فلاحی و رفاہی خدمات کے اعتراف میں بزم کی جانب سے موصوف کو فیض ملت کے خطاب سے سرفراز کیا گیا اور بناء بریں شیوخین جامعہ و مہمانان کرام کے دست مبارک سے مومنٹو پیش کیاگیا۔ استقبال ضیوف الرحمن کی قدیم روایت کے مطابق بزم کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے مولوی محمدنثار احمد انجینئر جانشین حضرت امیر جامعہ،مولاناحافظ سیدنثاراحمدقادری نظامی پربھنی کی تہنیت کی گئی اور مومنٹو پیش کیاگیا۔سرپرست بزم مولاناحافظ محمدعبدالسلام نقشبندی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ صدربزم مولانا حافظ محمد نظام الدین غوری کامل الحدیث جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض حسن وخوبی کے ساتھ انجام دئیے۔ مہمانان خصوصی کے ہاتھوں امتحان قراء ت امام عاصم کوفی میں کامیاب طلباء کو اسنادات عطاکی گئیں،سند یافتگان میں سید عبدالرب حامد قادری،محمدایوب خان، محمدلائق علی پاشاہ،سید عبدالوھاب قادری، محمد عبدالرحیم، محمدفیصل، محمد ذیشان علی، محمد مزمل مبین، محمد شرف الدین قریشی، محمد حمایت علی، محمد وسیم احمد، محمد شعیب عرفات، محمد تقی الدین، محمد عمر مسعود صابری، محمد مختار سعد صابری، محمدعاصم ادریس، سید خواجہ کبیرالدین، حافظ محمد جمیل الدین، محمد یاسر، میرشجاعت علی، احمد میر شجاعت علی، محمد امتیازالدین، محمد عمرالدین، سمیہ ماہین،ثوبیہ ماہین،ثناء مہوین،زینت صدیقی، چاند سلطانہ، سیدہ خیر فاطمہ، محمد سرفراز، محمدانس علی،عمرمحمد،اعظم الدین انصاری، محمد جعفر، محمد عبید اللہ خان،میرمجتبیٰ علی،محمدافضل حسین،جہینہ محمد شامل ہیں۔اِن طلبہ وطالبات نے مولانا محمد عبدالسلام اور مولانا حافظ محمد نظام الدین غوری کی زیرِنگرانی امتحانات کی تیاری کی اور اعلی درجوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پرحضرت محمد زین الدین عارف کنج نشین جنیدی سجادہ نشین حضرت شاہ شیخ زین الدین کنج نشین جنیدی قدس سرہ‘ مولانا سید عزیز حسینی اسحاق پاشاہ‘الحاج سید حسن قادری الموسوی الجیلانی امین پاشاہ‘الحاج سید رضی الدین احمد ریاض پاشاہ قادری نے بحیثیتِ مہمانان اعزازی شرکت کی۔ مسرس عبدالقیوم،فاروق احمد،محمود بالشرف بزم اتحاد،شمیم کوثرکے ٹی ٹی‘عاصم الدین انصاری رضی پاشاہ نائب صدر استقبال حجاج کمیٹی بزم‘ مرزا محمد بیگ ‘سید رفیع الدین نقشبندی (اہلیانِ جدہ)‘ مرزا عبدالرحمٰن بیگ کے علاوہ عہدیداران واراکین بزم و دیگرموجودتھے۔