انسانی اسمگلنگ کے معاملوں میں کمی درج:ریڈی

   

نئی دہلی،11فروری(سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کو روکنے کی سمت میں حکومت کی سنجیدگی کی وجہ سے مسلسل پچھلے تین سال سے ان معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے ۔مسٹر ریڈی نے لوک سبھا میں منگل کو وقفہ سوال کے دوران ضمنی سوالوں کے جواب میں کہاکہ سال 2016میں نسانی اسمنگلنگ کے 8132 معاملے درج کئے گئے تھے جو 2017میں گھٹ کر 2854اور 2018 میں 2465 ہوگئے ۔حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے اس میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے نربھیا فنڈ کے تحت ایک سو کروڑ روپے کی لاگت سے ریاستوں اور سنگھ ریاستی علاقوں کے ذریعہ ان کے سبھی ضلعوں میں انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹوں (اے ایچ ٹو یو) قائم کئے جانے کے لئے ریاستوں کو مالی مدد مہیا کرنے کی ایک تجویز پیش کی گئی ہے۔