انسانی حقوق کمیشن نے شخص کی موت کے معاملے میں مہاراشٹرا حکومت کو طلب کیا

   

نئی دہلی، 8مارچ (یواین آئی) قومی انسانی حقوق کمیشن نے جمعہ کے روز مہاراشٹرا کے ناندیڑ سٹی ٹاؤن شپ کے قریب ایک کھائی میں پونے میونسپل کارپوریشن سے متعلق نکاسیٔ آب کے کام کے دوران ملبہ گرنے سے ایک شخص کی موت اور تین دیگر کے زخمی ہونے کی خبر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے ریاست کے چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کیا ہے اور دو ہفتوں کے اندر اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔کمیشن نے اس رپورٹ میں زخمی افراد کی صحت کی حالت اور متاثرہ کے لواحقین کو دیے گئے معاوضے (اگر کوئی ہو) کی تفصیل بھی مانگی ہے ۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا تھا۔