نئی دہلی : اپوزیشن جماعتوں نے قومی انسانی حقوق کمیشن کے گجرات یا اتر پردیش میں کسی بھی معاملے کی تحقیقات نہ کرنے اور اپوزیشن پارٹیوں کی حکومت والی ریاستوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ جاری نہ کرنے کے خلاف احتجاجا اراکین پارلیمنٹ نے واک آؤٹ کیا۔وقفہ صفر کے دوران معاملہ اٹھاتے ہوئے ترنمول کانگریس کی ڈولا سین نے کہا کہ قومی انسانی حقوق کمیشن کسی بھی معاملے کی تحقیقات کے لیے گجرات یا اتر پردیش نہیں جاتا، جب کہ اس کی ایک ٹیم بہار جارہی ہے۔