حیدرآباد 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے پہلے صدرنشین کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہائیکورٹ جج جسٹس جی چندریا نے گزشتہ دن اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اسی طرح ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے ارکان کی حیثیت سے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج این آنند راؤ، نان جوڈیشیل رکن کی حیثیت سے محمد عرفان محی الدین نے بھی اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرلیا۔ نئی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کرنے کے موقعپر متعدد سابق ججس کے علاوہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ریاست تلنگانہ مہندر ریڈی، اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جیتندر، حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار و دیگر عہدیداروں نے نو تقرر کردہ صدرنشین و ارکان ریاستی انسانی حقوق کمیشن سے ملاقات کرکے مبارکباد پیش کی۔