انسٹاگرام پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد۔ سی سی ایس سائبر کرائم پولیس نے انسٹا گرام پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر ایک خانگی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب 26 سالہ محمد احمد عرف محمد متوطن ضلع کرنول کے ادونی سے ایک لڑکی کو قابل اعتراض و فحش مواد انسٹا گرام پر روانہ کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار نوجوان مختلف موبائیل فون نمبرات سے انسٹا گرام پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کررہا تھا اور تصاویر کو حذف کرنے 10 ہزار روپئے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ مسلسل ہراسانی سے تنگ متاثرہ لڑکی نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان سوشیل میڈیا پر لڑکیوں و خواتین کی تصاویر حاصل کرکے ان کے فون نمبرات پر قابل اعتراض مواد بھیجتے ہوئے انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا۔ملزم کے خلاف کاماٹی پورہ، گولکنڈہ ، نارائن گوڑہ، میرچوک، فلک نما، سنتوش نگر و نریڈ میٹ پولیس میں بھی مقدمات درج ہیں۔