انسٹا گرام پر اشتعال انگیز پوسٹ پولیس میں شکایت درج

   

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) انسٹاگرام پر اشتعال انگیز پوسٹ پر ایک نوجوان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔ ٹپہ چبوترہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نوجوان نے انسٹاگرام پر اللہ سبحانہ تعالیٰ کے نام سے اشتعال انگیز پوسٹ کیا جس پر علاقہ کے نوجوان مشتعل ہوگئے اور سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی ۔ مجاہد نگر جھرہ کے محمد خان عرف اسلم خان نے ٹپہ چبوترہ پولیس سے شکایت درج کروائی اور کہا کہ پراناپل پاڑدی واڑہ کے راگھویندر نامی شرپسند نے گستاخی کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شائع کرکے اللہ سبحانہ تعالیٰ کے نام پر گستاخانہ کمنٹ کیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا ۔