اقلیتی اقامتی اسکول الگول میں طلبہ کی وداعی تقریب، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد وسیم ا لدین کا خطاب
ظہیرآباد 9/ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیر آباد کے موضع الگول میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج بوائز 1 میں دسویں جماعت کے طلباء کی وداعی تقریب کل شب احاطہ اسکول میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منا یا گیا ۔ اس تقریب کی صدارت پرنسپل مسٹر جے راملو نے کی ۔ جبکہ محمد وسیم الدین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ہم آج اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں ، جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے. تاہم اس دور کے طلباء کو روایتی تعلیم کے ساتھ، ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مہارت حاصل کرنا بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ امتحانات کے دوران غیر ضروری کاموں سے اجتناب کریں اور وقت کی قدر کرتے ہوئے تعلیم حاصل کریں ۔ جناب کلیم صدیقی جمیل پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج اندول (جوگی پیٹ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ الگول ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے. جہاں کہ فارغ طلباء اعلی عہدوں پر فائز ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الگول کے طلباء کے علاوہ یہاں پر خدمات انجام دینے والے اساتذہ بھی قابل، محنتی اور اعلی تعلیم یافتہ ہیں جناب محمد رحیم ٹی جی ٹی انگلش نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء کی ترقی ہی اساتذہ کا سرمایہ ہوتا ہے ۔ محمد محبوب ٹی جی ٹی اردو، محمد خلیل ٹی جی ٹی ہندی، اسکول کو آرڈینیٹر اور محمد سعید نے بھی خطاب کیا ۔ بعد ازاں طلباء کی جانب سے تمام اساتذہ کو تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر اساتذہ محمد معین الدین ، پی جی ٹی اردو ، محمد معراج رحیم ، مسٹر کرانتی ، محترمہ عظمت جہاں ، محترمہ عائشہ پروین ، محمد منان ، محمد مقصود احمد، مسٹر اشوک، ڈپٹی وارڈن محمد سمیع الدین، سید سراج الدین، محمد خلیل، محمد عرفان جونیئر اسسٹنٹ، محمد سعید، محترمہ عظمت جہاں نے اہم کردار ادا کیا۔ بعد ازاں طلباء کلچرل پروگرام کے تحت رقص و مو سیقی کے مظاہرہ بھی پیش کئے۔