بماکو : مالی کے وزیر دفاع سادیو کمارا انقرہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے تْرک وزیر دفاع خلوصی اکار سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملاقات کے دوران تْرک وزیر نے مالی میں تازہ ترین دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے براعظم افریقہ کے ساتھ ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم کیا۔تْرک ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں عہدے داروں نے فوجی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر اتفاق کیا۔