400 اقسام کے اشیاء کے آڈرس موصول، 29 مئی تا یکم جون دو ممالک میں شادی
حیدرآباد: 22 مئی (سیاست نیوز) اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی جولائی میں ایک بڑے کروز شپ پر ہوگی۔ امبانی نے یہ شادی دو ممالک میں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سب سے پہلے شادی کی تقریب 29 مئی کو اٹلی میں شروع ہوگی اور سوئٹزرلینڈ میں اس کا اختتام عمل میں آئیگا۔ شادی کی تقریب کروز شپ میں تین دن تک جاری رہے گی۔ اس جشن میں بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کے ساتھ دنیا بھر سے مشہور شخصیات بھی شرکت کرنے کریں گی۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ شادی کی ان تقریبات میں جملہ 300 وی وی آئی پیز کو مدعو کیا گیا ہے۔ امبانی فیملی نے اس شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں قیمتی تحائف تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں کریم نگر کے چاندی کے فلیگری نوادرات بھی شامل ہیں۔ کریم نگر ہینڈی کرافٹس ویلفیر سوسائٹی کے صدر آر اشوک نے بتایا کہ ان قیمتی فلیگری تحائف کے لیے تقریباً 400 آڈرس موصول ہوئے ہیں۔ زیورات کے ڈبے، پرسس، ٹرے، پھلوں کے کٹورے اور دیگر اشیاء ان میں شامل ہیں۔ آر اشوک نے کہا کہ امبانی خاندان کی طرف سے لیا گیا فیصلہ 400 سالہ قدیم اور تاریخی فن کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ کریم نگر میں تقریباً 150 خاندان اس قدیم دستکاری پر انحصار کرتے ہیں جو نسل در نسل منتقل ہوتے آرہی ہے۔ 2007ء میں ان مصنوعات کو جی آئی ٹیگ ملا۔ خاصل چاندی کو پگھلاکر اشیاء کو مطلوبہ شکلوں میں تیار کیا جاتا ہے۔2