حیدرآباد۔ 4مارچ (یو این آئی) اے پی میں آج سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز ہوا۔وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے امتحانات تحریرکرنے والے طلبہ سے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔انہوں نے اس سلسلہ میں انگریزی زبان میں کئے گئے ٹوئیٹ میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ تناو اور دباو سے پاک ہوکر امتحان تحریر کریں۔ سخت محنت اور تیاری ان کی مددگار ہوسکتی ہے ۔ ریاست بھر کے تقریبا 10,65,156طلبہ یہ امتحان تحریر کررہے ہیں جس کے لئے 1,411امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔