حیدرآباد12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات 2021 کے سال اول کے پرچہ سوالات کو 70 فیصد نصاب سے سیٹ کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے سکریٹری سید عمر جلیل نے یہ بات بتائی ۔ جس 70 فیصد نصاب سے یہ پرچے سیٹ کئے گئے ہیں وہ مواد ویب سائیٹ
https://tsbie.cgg.gov.in
پر دستیاب ہے ۔ سال اول کے پرچہ سوالات میں انٹرنل چوائس میں اضافہ کیا گیا ہے اور ہر مضمون میں ماڈل پرچہ سوالات کو ویب سائیٹ پر رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ محکمہ کی جانب سے سال اول کے بنیادی لرننگ مواد کو ویب سائیٹ پر پیش کرنے کوشش کی جا رہی ہے ۔ یہ مواد امتحانات کی تیاری کیلئے معاون ہوگا ۔ سال اول امتحانات کا 25 اکٹوبر سے آغاز ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات طلبا کے کیرئیر کی حفاظت کے نقطہ نظر سے منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ طلبا کو چاہئے کہ وہ کسی خوف یا دباو کے بغیر امتحان تحریر کریں۔