حیدرآباد۔20 مئی(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کے انعقاد میں تاخیر کے سبب فرسٹ ایر انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کی جماعتیں اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ہائی کورٹ نے زیر التواء ایس ایس سی امتحانات کے انعقاد کی 8 جون سے اجازت دی ہے۔ نتائج کے اعلان میں مزید 20 دن لگیں گے جس کے بغیر انٹر کے پہلے سال میں داخلے نہیں ہوسکتے۔لہذا انٹر کا پہلا سال اگسٹ سے متوقع ہے۔