انٹرمیڈیٹ امتحانات کاپرامن انداز میں تسلسل جاری

   

نظام آباد: 4؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈسٹرکٹ ایگزامینیشن کمیٹی نظام آباد کے تحت جاری انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات فروری/مارچ 2026 کے تحت آج منعقدہ ریاضی پیپر-IIA، باٹنی پیپر-III اور پولیٹیکل سائنس کے پرچوں کا انعقاد پُرامن ماحول میں عمل میں آیا۔ مقررہ سیٹ نمبر C کے تحت امتحانات بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے مکمل ہوئے اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی کا کیس درج نہیں کیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنرل زمرہ کے 14,488 اور ووکیشنل کے 2,411 امیدواروں سمیت جملہ 16,899 طلبہ کو امتحان کے لیے مختص کیا گیا تھا، جن میں سے 16,530 طلبہ شریک ہوئے، جب کہ 369 امیدوار غیر حاضر رہے۔ اس طرح مجموعی حاضری کی شرح 97.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس میں جنرل زمرہ کی شرح 97.9 فیصد اور ووکیشنل کی 97.3 فیصد رہی۔امتحانی مراکز کے معائنے کے لیے مختلف عہدیداروں نے 54 مراکز کا دورہ کیا، جب کہ آئندہ امتحانات کے انتظامات مکمل اور اطمینان بخش قرار دیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایگزامینیشن کمیٹی کے کنوینر نے امتحانی عمل کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے متعلقہ عملہ کی کارکردگی کی ستائش کی۔