حیدرآباد 7 جنوری ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ امتحانات 2022 کا بہت ممکن ہے کہ 2 تا 20 مئی انعقاد عمل میں آئیگا ۔ اس سلسلہ میںایک تجویز تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے تیار کرلی گئی ہے اور حکومت کی منظوری کے بعد تواریخ کا اعلان کیا جائیگا ۔ بورڈ نے پہلے ہی امتحانات کی فیس داخل کرنے کی تواریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ کسی دیرانہ کے بغیر فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 جنوری ہے ۔