حیدرآباد:تلنگانہ اسٹیٹ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سیکریٹری عمر جلیل نے ریاست کے جونیر کالجس کے پرنسپال سے کہا کہ وہ انٹرمیڈیٹ امتحان کی فیس کو ٹیوشن فیس سے مربوط نہ کریں۔ طلبہ سے امتحانی فیس غیرمشروط طور پر قبول کی جائے۔اس ہدایت کی کسی بھی خلاف ورزی کی سنجیدگی سے نوٹ لیا جائے گا۔