انٹرمیڈیٹ اڈوانس سپلمنٹری کے 53 فیصد نتائج

   

نظام آباد :31؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )انٹرمیڈیٹ اڈوانس سپلیمنٹر ی کے نتائج میں سال دوم کے جنرل زمرہ میں 53 فیصد نتائج حاصل ہوئے کہے کر انٹرمیڈیٹ ڈی ای او آفیسر رگھو راج نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ سکنڈ ایر جنرل زمرہ میں 4415 طلباء و طالبات امتحانات تحریر کی تھی ان میں سے 2322 طلباء کامیابی حاصل کرتے ہوئے 53 فیصد نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔ اسی طرح ووکیشنل زمرہ میں 637 طلباء و طالبات امتحانات تحریر کی تو 404 طلباء و طالبات کامیابی حاصل کی ۔63 فیصد نتائج حاصل ہوئے ۔ لڑکوں کے جنرل زمرہ میں 2789 طلباء نے امتحان تحریر کی تو 1363 طلباء کامیابی حاصل کی ۔ لڑکیوں کے زمرہ میں 1636 امتحان تحریر کی ۔ 959 کامیابی حاصل کی ۔ ووکیشنل لڑکوں میں 542 امتحان تحریر کی تو 343 کامیابی حاصل کی ۔ 95 لڑکیاں ووکیشنل زمرہ میں امتحان تحریر کرتے ہوئے 61 لڑکیاں کامیابی حاصل کی اسی طرح انٹرمیڈیٹ سال اول اڈوانس سپلیمنٹری میں 67% فیصد نتائج حاصل ہوئے ۔ انٹرمیڈیٹ سال اول سپلیمنٹری امتحانات میں جنرل زمرہ میں 9145 امتحان تحریر کی ۔ 6085 کامیابی حاصل کی ۔ اور 67 فیصد نتائج حاصل ہوئے ۔ ووکیشنل 998 طلباء امتحان تحریر کرتے ہوئے 537 کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح ضلع میں امتحانات کا پرُ امن طور پر انعقاد عمل میں لایا گیا ۔