مفت قیام و طعام کے ساتھ کارپوریٹ طرز پر تعلیم کی سہولت
سنگاریڈی ۔ اسلامک سنٹر جلال باغ ‘ سنگاریڈی میں حیدرآبا د انسٹیٹیوٹ آف ایکسلینسی انٹر میڈ یٹ سال اول میں داخلوں کیلئے دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء میں شعور بیداکر نے کیلئے ضلع انچارج حیدرآباد زکوۃ اینڈ چیا رٹیبل ٹرسٹ جناب واحد خان نے اسلامک سنٹرجلال باغ سنگاریڈی میں ایک اجلاس منعقد کر تے ہوئے حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ایکسلینسی کا پوسٹر رسم اجراء عمل میں لا یا گیا ۔ اس موقع پر انچارج حیدرآباد زکوۃ اینڈ چیا رٹیبل واحد خان نے کہا کہ حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ایکسلینسی میں قابل ماہر و تجربے کار اسا تذہ کی نگرانی میں دینی ماحول میں کارپوریٹ طرز پر طلباء کو اعلی معیاری تعلیم ‘ مفت قیام و طعام فراہم کیا جا رہا ہے ۔اس ادارے میں داخلے کیلئے دسویں جماعت کے طلباء کیلئے آن لائن انٹر نس ٹسٹ ہو گا اس ٹسٹ میں شرکت کیلئے طلباء کو دی گئی ویب سائٹ
http://hieset.in
پر 28 ؍فروری 2022 سے قبل آن لائن رجسٹریشن کرناہو گا۔مزید تفصیلا ت کیلئے ضلع انچارج واحد خان سے سیل فون نمبر 9866556882 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ملی فورم کے صدر وحید خان ‘ محمد مختار حسین ‘ سید غوث معین الدین ‘ ایم جی امجد ‘حافظ وقاری محمد ابراہیم ‘ مولانا قمر عالم قا سمی ‘ سید شا ہنوار ‘اور حافظ محمد سراج الدین کے علاوہ دیگر موجو د تھے۔