انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات کا یکم فروری سے آغاز

   

حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یکم فروری تا 20 فروری تک امتحانات 4 مرحلوں میں منعقد کئے جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان پریکٹیکل امتحانات میں جاریہ سال 3,27,761 امیدوار شرکت کریں گے جن میں 1,59,429 ایم پی سی، 89,496 بی پی سی اور 261 امیدوار جیوگرافی کے زمرے میں شرکت کریں گے۔ جبکہ ووکیشنل سال اول کے 42,649 اور سال دوم ے 35,926 طلبہ بھی پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کریں گے۔ انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات کا مارچ میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ ان امتحانات کے لئے تجربہ کار 61314 جونیر لیکچررس کو مختص کیا گیا ہے تاکہ امتحانات کو بہتر انداز میں منعقد کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ امتحانات کی نگرانی کے لئے فلائنگ اسکواڈ، ہائی پور کمیٹی، ڈسٹرکٹ ایگزامنیشن کمیٹی کے علاوہ ریاستی سطح کے مبصرین کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔ پریکٹیکل امتحانات کے لئے ہال ٹکٹس متعلقہ کالجس کو روانہ کئے جاچکے ہیں جبکہ بورڈ کی ویب سائیٹ سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ bie.telangana.gov.in کے دریعہ ہال ٹکٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔