حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے سال دوم امتحان 2020 کے نتائج 15 جون کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ امتحانی پرچوں کی جانچ کا کام کل ہی مکمل کرلیا گیا ہے ۔ اب ان پرچوں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے ۔ اسکریننگ کی تکمیل کے بعد نتائج کی اجرائی کی تیاریاں شروع کردی جائیں گی ۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے ایک ہی دن میں انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے نتائج کی اجرائی کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ تاہم کہا گیا ہے کہ اگر ایک دن میں ایسا ممکن نہ ہوسکا تو 15 جون کو سال دوم کے نتائج اور دو دن بعد سال اول کے نتائج کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔