ریاض ۔ (کے این واصف) : انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کے یو کے جی کی طالبہ کی حادثاتی طور پر واٹر ٹینک میں گر جانے سے موت واقع ہوگئی۔ آئی آئی ایس آر کی پرنسپل مسز میرا رحمان نے اس دردناک حادثہ کی اطلاع دی۔ تفصیلات کے مطابق اسکول میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کے بعد عائشہ بلال اپنی والدہ کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی کہ گھر کے قریب واقع ایک کھلے واٹر ٹینک میں گرپڑی۔ لاکھ کوشش کے باوجود اسے بچایانہ جاسکا۔ اسکول کی پرنسپل نے عائشہ بلال کی بے وقت موت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے تمام اولیائے طلبہ سے کہا کہ اپنے بچوں کی حفاظت پر پوری توجہ دیں۔ بچے ہمارے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں اور ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔