ہندوستانی بورڈ کی سب سے زیادہ کمائی
نئی دہلی : انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نیا فنانشل ماڈل کو تیار کرلیا گیا، جس میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو سب سے زیادہ حصہ ملنے کا امکان ہے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹورنامنٹس سے حاصل ہونے والی کمائی کا تقریباً آدھا حصہ ہندوستان کو ملے گا اور یوں نئے ماڈل کے تحت سب سے زیادہ کمائی کرنے والا بورڈ بن جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے ماڈل کے تحت آئی سی سی کی سالانہ کمائی سے بھارت کو 38.5 فیصد حصہ دینے کی تجویز سامنے آئی ہے یعنی ہندوستانی بورڈ سالانہ 230 ملین ڈالر بنتے ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ کو مجموعی طور پر 6.89 فیصد، کرکٹ آسٹریلیا کو 6.25 فیصد جبکہ پاکستان کو 5.75 فیصد دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی سالانہ کمائی میں سے 41 ملین ڈالر دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جب کہ کرکٹ آسٹریلیا کو 37.53 ملین ڈالر اور پاکستان کو 34.51 ملین ڈالر ملے گا۔فہرست میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ 4.73 فیصد کے بعد 28.38 ملین ڈالر، ویسٹ انڈیز کو 4.58 فیصد، سری لنکا 4.52،بنگلہ دیش کو 4.46 فیصد، جنوبی افریقہ کو 4.37 فیصد، آئر لینڈ 3.01 فیصد اور افغانستان کو 2.80 فیصد حصہ دیئے جانے کا امکان ہے۔