انٹرپول کی روس کو تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

   

لندن : انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماسکو حملے کے بارے میں روس کی تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔انٹرپول کے سیکریٹری جنرل یورگن اسٹاک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ماسکو میں115 افراد کے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں ایک پوسٹ جاری کی۔انہوں نے کہا کہ”میں کروکس سٹی ہال پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جو کہ معصوم شہریوں کے خلاف ایک ہولناک عمل تھا۔ انٹرپول روسی حکام کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔