انٹر امتحانات‘ اقلیتی اقامتی جونیئر کالجس کیچار ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت

   

اے کے خاں نے امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا
حیدرآباد۔28 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) اقلیتی اقامتی جونیئر کالجس کے طلبہ کے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر امتحانات میں کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اقامتی اسکول سوسائٹی کے صدر اورحکومت کے مشیر اے کے خاں نے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سعید آباد میں واقع دو مراکز کا دورہ کرتے ہوئے آصف نگر بوائز I اور بہادر پورہ گرلز I کے طلبہ سے بات چیت کی ۔ امتحان کے دوران اے کے خاں نے طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور امتحان کی تکمیل تک سنٹر کے باہر کھڑے رہے ۔ انہوں نے امتحان کی تکمیل کے بعد طلبہ سے بات چیت کی اور پرچہ سوالات کے بارے میں رائے حاصل کی۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ بہتر مظاہرہ کے ذریعہ اپنے تعلیمی مستقبل کو روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی پابندیوں سے تعلیم کو متاثر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ طلبہ نے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے امتحانی مراکز کو اے کے خاں کی آمد کا خیرمقدم کیا ۔ اے کے خاں نے کہا کہ اقامتی اسکول سوسائٹی طلبہ کی اعلیٰ تعلیم پر توجہ مرکوز کرچکی ہے۔ اور کئی پیشہ ورانہ کورسس کیلئے کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں سی اے ، سی پی ٹی ، لا سیٹ ، ایم سیٹ، آئی آئی ٹی اور نیٹ شامل ہے۔ اسی دوران سوسائٹی کے سکریٹری بی شفیع اللہ نے کہا کہ 80 اقامتی جونیئر کالجس کے 4383 طلبہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر امتحان میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ طلبہ ہاسٹل میں قیام کرتے ہوئے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ سوسائٹی کی جانب سے طلبہ کیلئے بہتر سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ر