حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ بورڈ اف انٹر میڈیٹ نے انٹر فرسٹ ایر کے امتحانی ٹائم ٹیبل کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر پہلے جاری کردہ امتحانی ٹائم ٹیبل کے شیڈول میں دو دن کے امتحانی تاریخ میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔ رپورٹ تیار کر کے حکومت کو روانہ کی گئی ہے ۔ حکومت سے منظوری حاصل ہوتے ہی سرکاری طور پر اس کا اعلان کیا جائیگا ۔۔ ن