انٹر میڈیٹ نتائج کی آج اجرائی کا امکان

   

حیدرآباد/7 مئی ( سیاست نیوز) انٹر فرسٹ ایئرو سیکنڈ ایئر امتحانی نتائج کل 8 مئی کو جاری کئے جاسکتے ہیں۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے نتائج اجرائی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کل 8 مئی کو نتائج کی اجرائی عمل میں آئیگی اور امیدوار نتائج کا بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی ویب سائیٹ پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ انٹرامتحانات 15 مارچ تا 5 اپریل منعقد ہوئے تھے جن میں تقریباً 5 لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔ امیدوار اپنے نتائج ویب سائیٹ tsbie.cgg.gov.in یا manabadi.co.in پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ر