انٹر میڈیٹ نتائج کی 25 جون کو اجرائی متوقع

   

حیدرآباد ۔ 22 جون (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے انٹر نتائج جاری کرنے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ 25 جون کو انٹر نتائج جاری کردیئے جائیں گے۔ امتحانات کا عمل 24 مئی تک مکمل ہوگیا تھا۔ 8 مئی سے ہی جوابی بیاض کے جانچ کا آغاز کیا گیا تھا۔ چند دن قبل سکریٹری بورڈ سید عمر جلیل نے 20 جون تک نتائج جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم حکام کی جانب سے نتائج کی اجرائی سے قبل تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جوابی بیاض کے جانچ کا کام مکمل ہوچکا ہے تاہم سافٹ غلطیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ عمل 24 جون تک مکمل ہو جائیگا اور 25 جون کو نتائج جاری ہونگے۔ کے امتحانات میں تقریباً 9 لاکھ طلبہ نے حصہ لیا تھا۔ ناکام طلبہ کیلئے اندرون 15 یوم اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کرنے کا عمر جلیل نے پہلے ہی اعلان کیا ہے۔ ن