انڈونیشیائی باشندوں سے تلنگانہ میں کورونا میں اضافہ : کے سی آر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔29مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ میں انڈونیشیائی باشندوں نے کورونا وائرس کو پھیلانے میں اہم رول اداکیا ہے اور تلنگانہ انڈونیشیائی باشندوں کے ذریعہ کورونا وائرس پہنچا ہے۔چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔ انہو ںنے بتایا کہ شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت کی توثیق ہوئی ہے لیکن جس وقت اس شخص کو گاندھی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تو وہ مردہ تھا۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی موت سے قبل کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی تصدیق کی گئی تھی ۔