انڈونیشیاطیارہ حادثہ ، 2 بلیک باکسیس کی نشاندہی

   

جکارتہ : انڈونیشیا میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے بوئنگ 737 کے گرنے کے ممکنہ مقام کی نشاندہی ہو گئی۔انڈونیشیا نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ دو بلیک باکسیس کے مقام کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ اور انہیں جلد ہی حاصل کرلیا جائے گا۔ طیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد سمندر میں گرا، غوطہ خوروں کو سطح سمندر سے 23 میٹر گہرائی میں انسانی اعضاء اور طیارے کے ٹکڑے ملے ہیں۔انڈونیشیا کے صدر کا کہنا ہے کہ متاثرین تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انڈونیشیا میں فوج کی جانب سے لاپتہ طیارے کے گرنے کے ممکنہ مقام کی نشاندہی کی گئی ہے۔