انڈونیشیا اورامریکہ کی مشترکہ مشقوںمیں14ممالک حصہ لیں گے

   


جکارتہ: انڈونیشیا اورامریکہ کی افواج کے درمیان سالانہ جنگی مشقوں میں رواں سال 14ممالک شامل ہوں گے۔ انڈونیشیاکی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں میں برطانیہ، آسٹریلیا اورجاپان سمیت 14 ممالک کی افواج شرکت کریں گی۔ یکم سے 14 اگست تک انڈونیشیا کے جنوبی جزیرے سماٹرااور بورنیو جزیرے کے مشرق میں ان مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ادھر ایک امریکی عہدیدارنے بتایا کہ 3ہزار امریکی فوجی ان مشقوں میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ بحرالکاہل میں چینی اثر رسوخ کے باعث امریکہ مقامی ممالک کو ساتھ ملاکر بیجنگ کے خلاف سرگرم ہے۔